;عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کوئٹہ قلعہ عبداللہ اور چمن پر کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی طور اتفاق

منگل 6 فروری 2024 22:55

Vکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان کوئٹہ قلعہ عبداللہ اور چمن پر کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے متعدد حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی طور اتفاق پایا گیاحلقہ پی بی51 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار اکبر خان اچکزئی عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی کے حق میں دستبردار اسی طرح حلقہ پی بی 50 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار ولی خان غیبزئی عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوارانجینئر زمرک خان اچکزئی کیحق میں دستبر دار ہوا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263 کوئٹہ2 پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار روزی خان کاکڑ کے حق میں دستبردار ہوا، جبکہ این اے 264 کوئٹہ3 پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی نور محمد رخشانی پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار میر جمال خان ریسئانی کے حق میں دستبردار ہوا اسی طرح پی بی 41پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار نورالدین کاکڑ کے حق میں دستبردار ہواحلقہ پی بی 45 پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار حاجی نذر علی پیرعلی زئی پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار حاجی علی مدد جتک کے حق میں دستبردار ہوا جبکہ حلقہ پی بی 40 پر اے این پی کے نامزد امیدوار عبدالاحد درانی ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار قادر نائل کے حق میں دستبردار اور عوامی نیشنل پارٹی نے حلقہ پی بی 42 پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ چئیرمین عبدالخالق ہزارہ کی مکمل حمایت کااعلان کیا صوبائی بیان میں عوامی نیشنل پارٹی کے تمام کارکنوں ذمہ داران اور بہی خواہوں کو اتحادی جماعتوں کے نامزد کردہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کی ہدایت کی گئی۔