وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ریشین فیڈریشن کونسل کے روس-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ کی ملاقات

بدھ 7 فروری 2024 16:31

وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ریشین فیڈریشن کونسل کے روس-پاکستان فرینڈشپ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2024ء) وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ریشین فیڈریشن کونسل کے روس-پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ سینیٹر ولادمیر چیژوف نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق سینیٹر چژوف 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بین الاقوامی مبصر کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے پاکستان کے عزم پر زور دیا اور پرامن اور شفاف انتخابات کے لیے انتخابی عمل اور سکیورٹی انتظامات کی وضاحت کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے پاکستان روس دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔