توقع ہے الیکشن نتائج پولنگ سٹیشن میں ہی ہوں،خرم دستگیر
ہمیں فارم 45 کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور اس پر دستخط بھی ہوں، پچھلے الیکشن میں ہمارے پولنگ ممبران کو پولنگ سٹیشن سے باہر نکال دیا گیا تھا،پریس کانفرنس سے خطاب
فیصل علوی بدھ 7 فروری 2024 17:31
(جاری ہے)
الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان نواز شریف بنیں گے۔
ہماری کمپین ن لیگ اور شیر کی بنیاد پر ہوئی ہے، ہماری کوشش ہوگی کسی بھی وجہ سے پولنگ سٹیشن کے دروازے بند نہ ہوں۔انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فارم 45 تصدیق شدہ گنتی کے اختتام پر ایشو کیا جائے۔اس بار توقع ہے پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہیں، 2021ءمیں حکومت افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کو عام معافی دے کر لائی تھی۔دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے معیشت کی بحالی کیلئے بہترین روڈ میپ تیار کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے حقیقی مسائل کا خاتمہ ہو۔نواز شریف کی قیادت میں ہم ملک سے مہنگائی کے خاتمے کیلئے کوششیں کرینگے اور عوام کی مشکلات کو کم کریں گے ۔نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے ہم نے حکمت عملی تیار کی ہے ۔قائد ن لیگ کا ویژن ہے کہ ملک کا کوئی نوجوان بے روزگار نہ ہواس کیلئے آئی ٹی کے شعبے میں نئی سوچ کے ساتھ دنیا کا مقابلہ کیا جائیگا ۔مزید اہم خبریں
-
چوہدری پرویز الہٰی نو مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد
-
لاہور،چلڈرن ہسپتال میں بچے کی ہلاکت اور اے سی بند ہونے پر جھگڑا،لواحقین کے تشدد سے 2ڈاکٹرز سمیت6زخمی
-
پاکستانی طلبہ پر حملہ کرنے والوں کو سزا دی جائے گی،کرغیزستان
-
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سیاحوں کے لیے اپنے طیارے فرانس کیوں بھیج رہے ہیں؟
-
ایران خود صدر ابراہیم رئیسی کی موت کا ذمہ دار ہے، امریکہ
-
کوئی کسی کی طرف سے پریس کانفرنس کرتا ہےتو کرتا رہے کوئی فرق نہیں پڑتا، جسٹس محسن اختر کیانی
-
گندم سکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا، فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری
-
9 مئی مقدمات میں پراسیکیوشن اور پولیس نے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائی ہیں، فواد چوہدری کا انکشاف
-
شدید گرمی ،ہیٹ ویو کے خدشات، پنجاب میں کالجز کے اوقات کار تبدیل
-
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے باہر نکالیں،علیمہ خان
-
ہتک عزت قانون کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا اعلان
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.