دانیا ل عزیز جیت کی صورت میں کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

بدھ 7 فروری 2024 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) لیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوار این اے 75نارووال دانیال عزیز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10فروری 2024 کو الیکشن کمیشن میں مقر ر کر دی ۔ مزید الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دانیال عزیز اگر جنرل الیکشن 2024 میں کامیاب قرار پاتے ہیں تو انکا حتمی نوٹیفکیشن کا اجرا ء الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہو گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نارووال کی رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا امیدوار بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر کے جاری کردہ نوٹس کا نہ تو جواب دیتے ہیں اور نہ حاضر ہوتے ہیں ۔انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جو انہوں نے ادا نہیں کیا جس بنا ء پران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔