پشتون قبیلے کی ارشد علی خان کی حمایت، ووٹ دینے کا عزم

ملک بھر میں پاکستان قبائل کے امیدواروں کی مکمل حمایت کی تائید اور سیاسی اتحاد کا فیصلہ

بدھ 7 فروری 2024 22:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ ضیا شہید کے مرکزی رہنمااین اے 232 کے امیدوار ارشد علی خان سے پاکستان قبائل موومنٹ کے مرکزی رہنما سندھ کے صدر امیدوار این اے 242 عبد الرحمن، موسی خان،عبد الودود شاہ، ضیا خان، پاکستان قبائلی موومنٹ پی ایس 96 کے امیدوار احمد حسن اور دیگر نے ملاقات کی اور اپنے پشتون قبیلے کی حمایت اور ووٹ دینے کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ امیدوار این اے 232 کنور ارشد علی خان کے نشان ہیلی کاپٹر اور این اے 242 کے امیدوار عبد الرحمن،این اے 230 کے امیدوار عیسی خان، پی ایس 89 کے امیدوار حفیظ اللہ، پی ایس 87 کے امیدوار روزی خان، پی ایس 88 یوسف خان، کے انتخابی نشان ''مین گیٹ'' اور پی ایس 112 کے امیدوار داد خان انتخابی نشان ''مین گیٹ'' پر مہر لگائیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ(ضیا شہید) کے سربراہ محمد اعجاز الحق کی مشاورت سے ملک بھر میں پاکستان قبائل کے امیدواروں کی مکمل حمایت کی تائید اور سیاسی اتحاد کا فیصلہ کیا گیا اسی بنیاد پر مستقبل کی سیاست مشترکہ جدوجہد کے ساتھ کرینگے۔