سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج نے ڈیوٹی ایٹکا کیس میں این اے 225 ٹھٹھہ کے امیدوار اور ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی

بدھ 7 فروری 2024 22:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2024ء) سیکنڈ ایڈشنل سیشن جج نے ڈیوٹی ایٹکا کیس میں این اے 225 ٹھٹھہ کے امیدوار اور ان کے ساتھیوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہمارے حوصلے بلند ہیں ایکشن میں کامیاب ہونگے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ہمیں عدالتوں پر مکمل بھروسہ ہے رسول بخش جاکھرو اور نواز شاھ بھادائی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو ،سیکنڈ ایڈشنل سیشن جج ٹھٹھہ محمد محبوب اعوان نے این اے 225 مسلم لیگ ن کے امیدوار رسول بخش جاکھرو صحافی اور دیگر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے واضح رہے کہ منگل کے دن چیف مائینٹرنگ آفیسر سجاد انصاری نے مسلم لیگ ن کی ریلی کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنمائوں مسلم لیگ ن ٹھٹھہ کے قومی اسمبلی کے امیدوار رسول بخش جاکھرو کے بینرز اور فوٹو پھاڑ دئیے تھے اور کیمپ بھی اٹھاڑ دیا تھا جسکے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پر امن احتجاج کیا مگر چیف مانیٹرنگ آفیسر نے پروگرام کی کوریج کرنے والے صحافی نظیر جاکھرو این اے 225 کے امیدوار رسول بخش جاکھرو اور انکے تیس کے قریب ساتھیوں پر ڈیوٹی ایٹکا کا کیس ٹھٹھہ تھانے میں درج کرایا تھا عدالت نے بدھ کے روز کیس میں نامزد تمام افراد کی عبوری ضمانت منظور کرلی این اے 225 کے امیدوار رسول بخش جاکھرو قوم پرست رہنما نواز شاھ بھادائی اور صحافی نظیر جاکھرو نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو اپنی شکست کا یقین ہوگیا ہے اسی وجہ سے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں مگر ہم پرامن ہیں جسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اور الیکشن میں کامیابی پورے ملک سے مسلم لیگ ن حاصل کریگی مخالفین کی ضمانتیں رد ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ کوئی صحافی کوریج کرنے ہمارے جلسوں کی آئیے تو اس سے بھی دشمنی نکالی جاتی ہے یہ کہاں کا قانون ہے ہمیں عدالتوں پر بھروسہ ہے عدالت میں ہی ہمیں انصاف ملا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کریں۔