سانگھڑ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

جمعرات 8 فروری 2024 09:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) ضلع سانگھڑ میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو سہ پہر 5 بجے تک جاری رہے گا ، ۔ضلع بھر میں 901 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ،جن میں سے 260 کو حساس جبکہ 190 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں 7 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ ضلع سانگھڑ میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1208503 ہے جس میں مرد ووٹرز 647122 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 561381 ہیں ۔

این اے 209 سانگھڑ 1 میں کل رجسٹرڈ ووٹر ڑ کی تعداد 607638 ہے مرد ووٹرز کی تعداد 326355 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 281283 ہے کل پولنگ سٹیشن 452 ہیں مردوں کے لئے 145 اور خواتین کے لیے 145 جبکہ مشترکہ 152 ہیں۔ این اے سانگھڑ 2 میں کل ووٹرز کی تعداد 600865 ہے مرد ووٹرز کی تعداد 320767 خواتین ووٹرز 236507 ہیں کل 462 پولنگ سٹیشن ہیں مردوں کے لئے 161 خواتین کے لئے 161 اور مشترکہ 140 پولنگ سٹیشن قائم کی گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس 40 سانگھڑ 1 کل ووٹرز کی تعداد 236507 مرد ووٹرز 127197 خواتین ووٹرز 109310 کل پولنگ سٹیشن کی تعداد 168 ہے مردوں کے لئے 59 خواتین کے لئے 59 اور مشترکہ 50 پولنگ سٹیشن ہیں۔ پی ایس 41 سانگھڑ 2 کل ووٹرز کی تعداد 248842 جبکہ مرد ووٹرز 133796 اور خواتین ووٹرز 115046 ہیں کل پولنگ اسٹیشن کی تعداد 181 ہے۔ مردوں کے لئے 57 اور خواتین کے لئے 57 اور مشترکہ 67 پولنگ اسٹیشن ہیں۔

پی ایس 42 سانگھڑ 3 کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 225565 ہے 120922 مرد ووٹرز اور خواتین ووٹرز کی تعداد 104643 ہے جن میں سے مردوں کے لئے 54 خواتین کے لئے 54 اور مشترکہ 67 کل پولنگ سٹیشن 175 ہیں۔ پی ایس 43 سانگھڑ 4 کل ووٹرز کی تعداد 249439 ہے مرد ووٹرز 132490 خواتین ووٹرز 116649 ہیں کل پولنگ سٹیشن 190 ھیں جس میں 63 مرد 63 خواتین اور مشترکہ 64 ہیں۔ پی ایس 44 سانگھڑ 5 کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 288150 ہے، مرد ووٹرز کی تعداد 132417 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 117533 ہے کل پولنگ سٹیشن 190 ہیں مردوں کے لئے 73 خواتین کے لئے 73 اور مشترکہ 45 پولنگ سٹیشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :