حیدرآباد ، عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

جمعرات 8 فروری 2024 10:10

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) حیدرآباد میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا اور ووٹرز کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشنز پر پہنچ گئی جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ضلع حیدرآباد میں 883 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ ای سی پی کی جانب سے حیدرآباد اور قاسم آباد کے حلقہ این اے 218 میں ایک لاکھ 78 ہزار 678 مرد اور ایک لاکھ 60ہزار 989 خواتین ووٹرز سمیت 3لاکھ 39ہزار 667 ووٹرز کے لیے 861 پولنگ بوتھوں پر مشتمل 240 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح لطیف آباد تعلقہ کے حلقہ این اے 219 میں 2 لاکھ 29ہزار 980 مرد اور ایک لاکھ94ہزار 468 خواتین سمیت کل 4لاکھ 24 ہزار 448 ووٹرز کے لیے 1,104 پولنگ بوتھس پر مشتمل296 پولنگ سٹیشن ،حلقہ این اے 220 میں 254,055 مرد اور 206,977 خواتین ووٹرز سمیت کل 461,032 ووٹرز کے لیے 1,254 پولنگ بوتھس پر مشتمل 347 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پی ایس 60 قاسم آباد پر 73,009 مرد اور 66,898 خواتین ووٹرز سمیت139,907 ووٹرز کے لئے 374 پولنگ بوتھ پر مشتمل 105 پولنگ سٹیشن، پی ایس 61 پر 105,669 مرد اور 94,091 خواتین ووٹرز سمیت 199,760 ووٹرز کے لیے 487 پولنگ بوتھ پر مشتمل 135 پولنگ سٹیشن ، لطیف آباد تعلقہ میں سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 62 اور پی ایس 63 میں ترتیبوار 178,972 اور 239,677 ووٹرز امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

حلقہ پی ایس 62 میں 485 پولنگ بوتھس پر مشتمل 133 پولنگ سٹیشن اور پی ایس 63 میں 604 پولنگ بوتھس پر مشتمل 159 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سٹی تعلقہ کی صوبائی نشستوں پی ایس 64 پر 750 پولنگ بوتھ کے ساتھ 213 پولنگ سٹیشنز جبکہ پی ایس 65 پر 519 پولنگ بوتھ کےساتھ 138 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔