این اے 236 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار،ووٹر ز گھروں کو لوٹ گئے

شاہد آفریدی نے اسی حلقے این اے 236 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،تاہم انہوںنے اپنے پیغام میں اس قسم کا کوئی ذکر نہیں کیا

جمعرات 8 فروری 2024 19:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) کراچی میں پولنگ سامان اور عملے کی عدم موجودگی کے باعث این اے 236 کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا تو ووٹرز گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے عسکری فیز فور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 اور صوبائی حلقہ 100 میں پولنگ 3 بجے شروع ہوئی۔

(جاری ہے)

ووٹرز کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے پولنگ شروع ہونے کے منتظر تھے، پولنگ 3 بجے شروع ہوئی ہے۔اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنی تصویر شیئر کی۔شاہد آفریدی نے اسی حلقے این اے 236 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا اکانٹ پر دوپہر 3 بجکر 38 منٹ پر شیئر کی، اسی دوران اس حلقے سے پولنگ میں تاخیر کی شکایات سامنے آرہی تھیں تاہم شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں اس قسم کا کوئی ذکر نہیں کیا۔