این اے260 اور پی بی 31 خاران میں صبع 8 بجے پولنگ کا عمل شروع

جمعرات 8 فروری 2024 19:13

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2024ء) این اے260 اور پی بی 31 خاران میں صبع 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا ،پولنگ اسٹیشنز میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے پہلی دفعہ پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کے نظام لگے ہوئے تھے جبکہ فیمیل سیکیورٹی فورسز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے، ضلع خاران کے مختلف علاقوں میں صبح 8 بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے،خاران این اے 260 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی محمد ہاشم نوتیزئی،جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی محمد عثمان بادینی، آزاد امیدوار حاجی اعجاز خان سنجرانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے جبکہ پی بی خاران 31 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار میر شعیب نوشیروانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نورالدین نوشیروانی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار ثناء بلوچ،جمعیت علماء اسلام کے امیدوار حاجی پرویز احمد سیاپاد کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

\378