این اے 59 تلہ گنگ، دو گروپوں میں فائرنگ

فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے،اسپتال منتقل کر دیا گیا ،پولنگ کا عمل رٴْک گیا

جمعرات 8 فروری 2024 21:02

تلہ کنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) ملک بھر میں جنرل الیکشن 2024 کے سلسلہ میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ بعض حلقوں میں معمولی لڑائی جھگڑوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن اکوال کے باہر سیاسی جماعت کے کیمپ پر دو گروپوں میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ حلقہ این اے 59 تلہ کنگ میں پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ چکوال میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے چار افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ کنگ منتقل کیا گیا۔افسوسناک صورتحال کے باعث پولنگ کا عمل بھی تاخیر کا شکار ہو گیا۔