عام انتخابات 2024 کے لیئے صوبہ سندھ میں پولنگ کا عمل جاری

جمعرات 8 فروری 2024 21:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر خبر چلی تھی کہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوا ہے۔ریٹرننگ افسرنے تصدیق کی کہ پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔این اے 236 میں پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ کا عمل بلا تاخیر و بلا تعطل جاری ہے۔صوبہ سندھ میں پولنگ پر امن ماحول میں جاری ہے ۔

ابھی تک الحمداللہ کسی بھی جگہ سے کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی شریف اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا عوام بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنوں پر جاکر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے عوام الناس سے التماس ہے کہ اپنا فریضہ ضرور ادا کریں۔ الیکشن کمیشن کی ٹیمیں اور متعلقہ ادارے میدان عمل میں ہیں۔

(جاری ہے)

کہیں بھی کوئی گڑ بڑ کی گئی تو ایکشن ہوگا۔پولنگ صبح 8 بجے سے پر امن ماحول میں جاری ہے۔پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔پولنگ شام 5 بجے ختم ہو جائے گی 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے احاطہ میں صرف پہلے سے موجود ووٹر ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں میڈیا شام 6 بجے تک کوئی غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نشر نہ کرے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا شام 6 بجے سے پہلے کسی پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج نشر نہیں کر سکتا ۔#