کراچی این اے 233،مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن میں گھس کر بیلٹ باکس توڑ دیے

جمعرات 8 فروری 2024 22:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2024ء) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 5 کے پولنگ اسٹیشن میں نقاب پوش افراد نے مبینہ طور پر حملہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 لانڈھی نمبر 6 میں پولنگ اسٹیشن 72 اور 78 میں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن پر نامعلوم مسلح نقاب پوش افراد نے پولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی، مبینہ حملہ آوروں نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے، بیلٹ باکس بھی توڑ دیے جس کے نتیجے میں بیلٹ پیپرز بکھر گئے۔علاقے میں صورتحال کشیدہ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کوئیک رسپانس فورس بھی موقع پر پہنچ گئی، صورتحال کا جائزہ لیا ۔