قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ حاصل کر کے کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 05:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-199 گھوٹکی سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار علی گوہر خان مہر ایک لاکھ 54 ہزار 832 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 376 ہے جبکہ یہاں پر دو لاکھ 13 ہزار 658 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 46.92 فیصد رہی ۔ یہاں سے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عبدالقیوم 40 ہزار 204 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔