دانیال عزیز کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 9 فروری 2024 13:27

دانیال عزیز کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) سینئر سیاسی رہنما، الیکشن 2024ء کے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ سابقہ ایم این اے مہناز اکبر عزیز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کے ذرائع کے مطابق مہناز اکبر عزیز اور اٴْن کے بیٹے میکال عزیز کو آر او آفس ظفروال سے حراست میں لیا گیا ہے اس سے قبل مہناز اکبر عزیز کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دانیال عزیز واضح برتری سے جیت چکے ہیں، این اے 75 کے 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ نہیں مل رہا۔

(جاری ہے)

اہلیہ دانیال عزیز نے کہا تھا کہ آر او کا کہنا ہے کہ عملہ سامان لے کر نہیں پہنچا، رزلٹ کہاں سے دیں، آر او کا کہنا ہے کہ 75 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ ابھی تک نہیں پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شکر گڑھ پولیس نے این اے 75 سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔ناکے پر دانیال عزیز کو روکا اور زبردستی گاڑی میں ڈالا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔واضح رہے کہ دانیال عزیز مسلم لیگ ن کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں تاہم الیکشن 2024 میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر اٴْنہوں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔