عام انتخابات میں شکست،امیر حید رہوتی پارٹی کی سینئر نائب صدرات سے مستعفی

عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا، میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں،ٹوئیٹر(ایکس )پر ٹوئیٹ

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 9 فروری 2024 15:51

عام انتخابات میں شکست،امیر حید رہوتی پارٹی کی سینئر نائب صدرات سے مستعفی
مردان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں رہنماءعوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ حلقہ عوام نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا، میرے آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔


 میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں اور پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹ میں امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ 


مردان این اے 22 سے نومنتخب ممبرقومی اسمبلی عاطف خان اور نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اب مردان کے عوام کی نمائندگی یہ دونوں اراکین کریں گے اور یہ ہمارے حلقے کے عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے انکی خدمت کریں۔ عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔خیال رہے کہ عام انتخابات میںقومی اسمبلی کے حلقے این اے 22مردان میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارعاطف خان نے اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کو شکست دیدی۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوار محمد عاطف خان ایک لاکھ 14ہزار 748ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، ان کے مدمقابل اے این پی کے امیر حیدر ہوتی 66ہزار 159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

ملک بھر میں انتخابی نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور انتخابات میں کئی اہم سیاسی برج الٹ گئے ہیں ۔این اے 19 صوابی 1 میں تمام 385 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اسد قیصر ایک لاکھ 15 ہزار 635 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مدمقابل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے فضل علی 45567 ووٹ حاصل کئے۔اسی طرح این اے 25 چارشدہ 2 میں تمام 392 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کرلی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 67876 ووٹ لیکر الیکشن ہار گئے جبکہ این اے 33 نوشہرہ کے تمام 319 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 33 پر آزاد امیدوار سید شاہ احد علی 90 ہزار 145 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے پرویز خٹک 25 ہزار 582 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔