Live Updates

ثمر ہارون بلور نے سیاسی رواداری کی مثال قائم کر دی

ثمر ہارون بلور الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار مینا خان کے گھر پہنچ گئیں،جیت پرمبارکباد دیتے ہوئے پھول بھی پیش کیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 9 فروری 2024 16:40

ثمر ہارون بلور نے سیاسی رواداری کی مثال قائم کر دی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2024 ء) صوبائی اسمبلی کے لئے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ثمر ہارون بلور ہار گئیں تاہم انہوں نے سیاسی رواداری کی مثال قائم کر دی۔ ثمر ہارون بلور الیکشن میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مخالف امیدوار کو مبارکبار دینے پی ٹی آئی کے مینا خان کے گھر پہنچ گئیں۔ ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں مینا خان کے گھر انہیں الیکشن میں جیت پر مبارکباد دینے گئی۔

مینا خان کے کارکنان کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔ ثمر ہارون بلور کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔سینئر صحافی امیر عباس نے کہا کہ کتنی خوبصورت مثال قائم کی ہے آپ نے۔ ہماری غیر مستحکم سیاست میں قابل ذکر اور ناقابل یقین۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بھی ثمر ہارون بلور سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

۔اسی طرح لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کو سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دے دی جس پر لیگی رہنما نے مخالف فاتح آزاد امیدوار کو مبارکباد دی۔

این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج سامنے آتے ہی سعدرفیق نے لطیف کھوسہ کو مبارکباد دی۔سوشل میڈیا پلیٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ سردارلطیف کھوسہ صاحب کو دلی مبارکباد دی، عوامی فیصلے پر خوش دلی سے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ آنیوالی پارلیمان کومتحد ہوکرقومی بحرانوں پرقابوپانیکی توفیق دے۔ سعد رفیق کی جانب سے کھلے دل سے فیصلے کو تسلیم کرنے اور مخالف امیدوار کو مبارک دینے پر دیگر سیاسی جماعت کے رہنما بھی ان لیگی رہنما کی تعریف کی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات