قومی حلقہ این ای147جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر چوتھی مرتبہ ایم این اے منتخب

جمعہ 9 فروری 2024 22:00

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) قومی حلقہ این ای147جہانیاں سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر چوتھی مرتبہ ایم این اے منتخب ہو گئے،ن لیگ کے چوہدری ضیاء الرحمن پی پی209اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری خالد جاوید آرائیں پی پی210سے ایم پی اے منتخب ہو گئے،دونوں ممبر صوبائی اسمبلی پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق جہانیاں کے قومی حلقہ این ای147سے مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر چوتھی مرتبہ ایم این اے منتخب ہو گئے ہیں انہوں نی107708ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نوید حمید نے 83394ووٹ حاصل کیے ۔استحکام پاکستان پارٹی کے نواب زادہ ایاز خان نیازی نے 61459ووٹ حاصل کیے۔تحریک لبیک کے غلام عباس نے 14283ووٹ حاصل کیے،جماعت اسلامی کے عبدالحمیدعرفان نے 1357ووٹ حاصل کیے۔

(جاری ہے)

جہانیاںکے دو ذیلی صوبائی حلقوںپی پی 210 پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری خالد جاوید آرائیں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عطاء الرحمن کو شکست دے دی ،چوہدری خالد جاوید آرائیں نے 54456 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حاجی عطالراحمن نے 47284ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی،استحکام پاکستان پارٹی کے چوہدری کرم داد واہلہ نے 19419 ووٹ لیے۔

تحریک لببیک کے عالمگیر ترگڑ نے 8697ووٹ لیے پیپلز پارٹی کے نوید اختر ایڈوکیٹ نے 1946 ووٹ حاصل لیے جبکہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عمران فاروق نے 863ووٹ حاصل کیے۔ صوبائی حلقہ پی پی 209سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ضیاء الرحمن ایم پی اے منتخب ہوگئے ہیں انہوں نے 55579ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ہمایوں خان نی38234ووٹ حاصل کیے ۔

استحکام پاکستان پارٹی کے عبدالعلیم خان نے 35077ووٹ حاصل کیے۔ واضح رہے کہ جہانیاں کے قومی اور صوبائی حلقوں پر تین حقیقی بھائی افتخار نذیر،عطاالرحمن اور ضیا ء الرحمن مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔چوہدری افتخار نذیر چوتھی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ ان کے بھائی چوہدری ضیاء الرحمن پہلی مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں۔پی پی 210سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری خالد جاوید آرائیں مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی عطاء الرحمن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایم پی اے منتخب ہوئے