ٹنڈو الہیار میں عام انتخابات میں ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی

جمعہ 9 فروری 2024 22:45

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) ٹنڈوالہ یار میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں پر پیپلز پارٹی نے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کی ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کیلئے 331 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے جن پر 121295 مرد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 94453 خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 7225 ووٹ خارج ہوئے تمام ووٹر کا ٹرن آٹ 47 فیصد سے زائد رہا جس پر پیپلز پارٹی کے امیدوار زوالفقار عبدالستار بچانی 119530 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مد مقابل راحیلہ گل مگسی 73778 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پی ایس 58 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سید ضیا عباس شاہ رضوی 57217 ووٹ لیکر کامیاب کل ووٹرز کی تعداد 240882 میں سے مرد ووٹرز کی مجموعی تعداد 128608 خواتین ووٹرز کی مجموعی تعداد 112274 رہی جس میں سے 65755 مرد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 50989 خواتین ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ 3734 ووٹ خارج ہوئے جس کا مجموعی ٹرن آٹ 48 فیصد سے زائد رہا پی ایس 58 کے کامیاب امیدوار پیپلز پارٹی کے سید ضیا عباس شاہ رضوی 57217 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مد مقابل جی ڈی اے کی امیدوار ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی نے 42587 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی جبکہ پی ایس 59 پر ہونے والے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار امداد علی پتافی نے 62771 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی پی ایس 59 کے کل ووٹرز کی تعداد 210750 جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 111300 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 99450 جس میں 99777 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس کا ٹرن آٹ 47 فیصد سے زائد رہا جبکہ خارج ووٹرز کی 3549 رہی پی ایس 59 پر ہونے والے مقابلے میں 62771 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے امیدوار محسن مگسی 29325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ٹنڈوالہ یار پی پی پی کی تینوں نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر پی پی پی کے جیالوں نے خوشیاں منائی اورایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی کھلائی