نارووال ،قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی

احسن اقبال قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب،ایک سیٹ پر ٹی ایل پی کے امیدوار کی کامیابی ‘ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج

جمعہ 9 فروری 2024 22:49

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) نارووال سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا جبکہ ایک سیٹ پر ٹی ایل پی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ نارووال کے حلقہ این اے 75 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انوارِ الحق 99625 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر طاہر جاوید نی75626 ووٹ حاصل کئے۔

حلقہ این ای76کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال 136279 ووٹ لے کر26970 ووٹوں کے لیڈ سے کامیاب جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کرنل(ر)جاوید صفدر کاہلوں 109309 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی پی 54 کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق احسن اقبال 32343 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اویس قاسم 31060 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی 55 کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق ٹی ایل پی کے محمود احمد سنگراں 33793 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ارسلان حفیظ 24991 ووٹ حاصل کر سکے ۔ حلقہ پی پی 56کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رانا منان خان 48889 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ علیم طارق خان 35617 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ۔حلقہ پی پی 57 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد وسیم 52272 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار رانا لال بادشاہ 26486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقہ پی پی 58کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بلال اکبر 55396ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد عرفان عابد45806 ووٹ لے سکے۔