ضلع بہاول پورمیں مسلم لیگ ن کا کلین سوئپ

جمعہ 9 فروری 2024 23:02

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) ضلع بہاول پورمیں مسلم لیگ ن کا کلین سوئپ ،الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فارم 47کے مطابق حلقہ پی پی 245 (خیرپورٹامیوالی) سے مسلم لیگ ن کے کاظم پیرزادہ 54223 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے مقابلے میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار امیر حمزہ خان 46604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ پی پی 246 حاصل پور سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فرزانہ خلیل باجوہ 68699 ووٹ لے کر کامیاب،جبکہ مسلم لیگ ن کے افضل گل 56707 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آگئے۔حلقہ این اے 165 یزمان سے مسلم لیگ ق کے چوہدری طارق بشیر چیمہ 116,554 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری سعود مجید 105,313 ووٹ لیکر دوسرے اور پی ٹی آئی کے حمایت امیدوار بشارت علی 50339 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے حلقہ پی پی 247 یزمان سے مسلم لیگ ن کے خالد محمود ججہ 61116 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مسلم لیگ ق کے ولی داد چیمہ 50809 ووٹ لیکر دوسرے اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد میدوار حاکم علی رندھاوا 28528 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی پی 248 سے مسلم لیگ ق کے شیخ حسن عسکری 53721 ووٹ لیکر پہلے نمبر جبکہ مسلم لیگ ن کے سعد مسعود 48188 ووٹ لیکر دوسرے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار حسن خورشید وڑائچ 19417 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ این اے 166 سے مسلم لیگ ن کے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی 62148 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس عباسی 48599 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے مخدوم سید علی حسن گیلانی 48375 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ پی پی 249 سے آزاد امیدوار شہزادہ گزین عباسی 42,484 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے قاضی عدنان فرید 35,125 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے میاں رافت الرحمن 15,300 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی 250 (اوچشریف)سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سید عامر علی شاہ 26260 ووٹ لیکر جیت گئے۔جبکہ ان کے مقابلے میں استحکام پاکستان پارٹی کے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی 24253 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،اسی حلقہ میں آذاد امیدوار سردار ملک نوید خالد وارن 17245 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 167 سے مسلم لیگ ن کے میاں عثمان اویسی 88,503 ووٹ لیکر کامیاب دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 63,670 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محبوب احمد 35,122 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی251 سے مسلم لیگ ن کے ملک خالد محمود بابر 43551 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں جبکہ آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی 29419 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے سید نسیم عباس بخاری 19799 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے ۔

حلقہ پی پی 252 (خانقاہ شریف)سے مسلم لیگ ن کے میاںمحمد شعیب اویسی 41290 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادخاتون امید وار شفقت شاہین26543 ووٹ لیکر دوسرے اورآزاد امید وار چوہدری محمود مجید 26516 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔حلقہ پی پی 253 بہاول پورسے مسلم لیگ ن سے ملک ظہیر اقبال چنڑ 45607 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میںپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد اصغر جوئیہ 27586 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نصراللہ خان ناصر 5237 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

حلقہ پی پی 254 بہاول پور سٹی سے مسلم لیگ ن کے رانا محمد طارق خان 55467 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواراحمد عثمان نواز23724 ووٹ لیکر دوسرے اور جماعت اسلامی کے سید ذیشان اختر 11248 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 164 اور این اے 168 کے نتائج تاحال ریٹرنگ آفیسر کے آفس سے جاری نہیں کیے جا سکے ۔