خالد مقبول صدیقی نے قومی اسمبلی کی نشست جیت لی

جمعہ 9 فروری 2024 23:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 248 کراچی سینٹرل 2 سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 248 کراچی کے 361 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 71 ہزار 536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار ارسلان خان 58 ہزار 246 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔