قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 نوشہرہ ٹو سے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95ہزار 692 ووٹ لے کر کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 نوشہرہ ٹو سے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95ہزار 692 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان/ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے عمران خٹک 32ہزار 698 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 47.12 فیصد رہا۔