nتحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کردیا، دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں، امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں اراکین شوریٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 9 فروری 2024 22:10

۔لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2024ء) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،تحریک لبیک پاکستان نے الیکشن 2024 کو یکسر مسترد کردیا، دھاندلی نہیں دھاندلے ہوئے ہیں،الیکشن کمیشن کی بدیانتی صاف دیکھنے کو ملی، ہم الیکشن کے نتائج کو عدالتوں میں چیلنج کرینگے،کل 1 بجے مُلک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،بہت ساری جگوں پر تحریک لبیک پاکستان جیت رہی تھی،لیکن رزلٹ روک دیا گیا فارم 45 کے مطابق ہم جیت گئے،حمزہ شہباز کو جتوایا گیا،ہم اس دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں،یہ پاکستان کی سب سے بڑی دھاندلی ہے،اگر یہی کام کرنا تھا تو پاکستان کے لوگوں کا پیسہ اور وقت برباد کیوں کیا، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024کا دن اہم گزرا،جو رزلٹس آتے رہے وہ آپ کے سامنے ہیں،الیکشن کمیشن کی نااہلی سب کے سامنے ہے،تحریک لبیک کافی سیٹوں پر مارجن میں تھی،تحریک لبیک کے ووٹ بنک پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ابھی بھی کئی ایسے حلقے ہیں جن کے فارم45 دیے ہی نہیں گئے،لیکن ان کے رزلٹس جاری کردیے گئے،صوبائی سیٹوں پر اس طرح کی صورتحال تھی کہ رزلٹس دیے ہی نہیں گے،10،10 ہزار ووٹوں کی لیڈ کو کاٹ کر مخالفین کو 20،20 ہزار ووٹ دے دیے گئے، اُن کا کہنا تھا کہ اتنی بدترین دھاندلی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی،اتنی بدترین دھاندلی کودل اور دماغ قبول نہیں کررہا،اگر شوریٰ نظام کے تحت ڈراما رچانا تھا تو یہ سب کیوں کیا گیا،تحریک لبیک پاکستان کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ووٹ 30 لاکھ سے زیادہ بتائے جا رہے ہیں،لیکن ہماری سیٹ کوئی نہیں،ہم جہاں ہارے ہیں اس کو کھولے دل سے تسلیم کررہے ہیں،جہاں ہم جیت رہے ہیں وہ کیسے قبول کرسکتے ہیں،کل تحریک لبیک پاکستان ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی،پتہ نے الیکشن کمیشن میں کہاں بیٹھ کر نتائج مرتب کیے ہیں،صرف این اے 50 نہیں بہت سارے حلقوں میں ہمارے رزلٹس تبدیل ہوئے ہیں،جو رزلٹس سرکار نہیں دے رہی وہ ہم دینگے،یہ الیکشن جبر کا تھا جو رات 11 بجے شروع ہوا،ہم چاہتے ہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے،الیکشن کے رزلٹس کو جہاں جہاں تبدیل کیا گیا ہے اس کو مسترد کرتے ہیں، پریس کانفرنس میں نائب امیر پیر سید ظہیر الحسن شاہ، صاحبزادہ انس حسین رضوی ،مرکزی رہنما علامہ غلام عباس فیضی، مولانا فاروق الحسن قادری،مہر محمد قاسم ، محمد سجاد سیفی، صوفی محمد شبیر و دیگر بھی موجود تھے۔