قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 منڈی بہائو الدین سے آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد کامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے68 منڈی بہائو الدین ون سے آزاد امیدوار حاجی امتیاز احمد ایک لاکھ 66 ہزار 93 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مشاہد رضا 70 ہزار 926ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 50.01 فیصد رہا۔