حلقہ این اے 131قصورIسے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار سعد وسیم ایک لاکھ 8ہزار 714ووٹ لے کرکامیاب

جمعہ 9 فروری 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 قصور I سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار سعد وسیم ایک لاکھ 8ہزار 714ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارمحمد مقصودصابر انصاری 77ہزار966 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب53.37 فیصد رہا۔