شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہوگئی

2 لاکھ 19 ہزار148 کاسٹ ہونیوالے ووٹوں میں سے صرف 5 ہزار725 ووٹ حاصل کرسکے

ہفتہ 10 فروری 2024 18:20

شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہوگئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت ضبط ہو گئی،2 لاکھ 19 ہزار 148 کاسٹ ہونیوالے ووٹوں صرف 5 ہزار 725 ووٹ حاصل کر سکے۔

(جاری ہے)

حلقہ این اے 56 میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صرف 5725 ووٹ حاصل کر سکے جس سے ان کی ضمانت ہی ضبط ہو گئی، حلقے میں 30 امیدواروں کے درمیان مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شہر یار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صرف 5725 ووٹ حاصل کر سکے جس سے ان کی ضمانت ہی ضبط ہو گئی،اس حلقہ میں 251274 خواتین سمیت مجموعی طور پر 523733 ووٹروں میں سے 219148 ووٹروں سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 4156 ووٹ مسترد قرار دیے گئے اس طرح ووٹوں کا تناسب 41.84 فیصد رہا۔