الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواردانیال عزیزکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ہفتہ 10 فروری 2024 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے آزاد امیدواردانیال عزیزکے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے دانیال عزیز کو دئیے جانے والے نوٹس کی سماعت کی اس موقع پر دانیال عزیز کی جانب سے کوئی بھی کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوا جبکہ الیکشن کمیشن کے حکام نے کمیشن کو بتایا کہ دانیال عزیز نے بار بار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوا تھا جس پر کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا وہ انتخابات میں کامیاب ہوئے ہیں جس پر الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ کمیشن نے پہلے ہی یہ حکم دیا ہے کہ جیتنے کی صورت میں ان کا رزلٹ روکا جائے تاہم یہ کامیاب نہیں ہوئے ہیں اس موقع پر کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔