این اے 253سے آزاد امیدوار میاں محمدخان بگٹی مسلم لیگ (ن)میں شامل

ہفتہ 10 فروری 2024 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253سے آزاد امیدوار میاں محمدخان بگٹی مسلم لیگ (ن)میں شامل ہوگئے اور قائد محمد نوازشریف اور شہبازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔میاں محمد خان بگٹی این اے 253 کوہلو، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی کے حلقے سے 46 ہزار 683 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے میاں محمد خان بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور میاں محمد خان بگٹی کا مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیرمقدم اور مبارک دی ۔

شہباز شریف نے کہاکہ آپ کے فیصلے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میاں محمد خان بگٹی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میں باضابطہ شامل ہورہا ہوں، میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میاں محمد خان بگٹی نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ نہیں ملا تھا، آزاد جیت کر اب مسلم لیگ (ن)میں شامل ہورہا ہوں۔میاں محمد خان بگٹی نے کہاکہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔