uقومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 11 خواتین کامیاب قرار

اتوار 11 فروری 2024 20:55

ن*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2024ء) سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی 11 خواتین قومی اسمبلی سے جنرل نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہیں،مریم نواز ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ ،شاندانہ گلزار ،تہمینہ دولتانہ،عائشہ نذیر جٹ اور زرتاج گل سمیت کئی خواتین براہ راست قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 11 خواتین نے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے اپنے سیاسی جماعتوں کے بااثر امیدواروں کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار شاندانہ گلزار این اے 30 پشاور سے 78971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائی ہیں۔

اس طرح حافظ اباد این اے 67 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار انیقہ مہدی نے 208943 ووٹ لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سائزہ تارڑ کو شکست دیاین اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر نوشین افتخار 112143 ووٹ کے کر دوبارہ ایم این اے منتخب ہوئی ہیں این اے 112 ننکانہ صاحب سے شذرہ منصب 105646 سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ہرا کر قومی اسمبلی کا الیکشن جیت گئی ہیں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز این اے 119 سے 83885 ووٹ کے کر پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتی ہیں این اے 156 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ ازاد امیدوار سے عائشہ نذیر جٹ نے 119820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئی۔

(جاری ہے)

اس طرح این اے 158 سے مسلم لیگ نواز کی تہمینہ دولتانہ نے 111196 ووٹ لے کر دوبارہ ایم این اے کی سیٹ پر کامیاب ہوئی ہیں اسی طرح این اے 185 ڈی جی خان سے زرتاج گل 94881 ووٹ کے کر دوبارہ ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں این اے 202 خیر پور سے پاکستان پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ نے 146083 ووٹ، این اے 209 شازیہ مری نے 156002 ووٹ اور این اے 232 کراچی سے ایم کیو یم کی اسیہ اسحاق 74672۔ووٹ لے کر کامیاب ہوئی ہیں واصح رہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 111 پارٹیوں نے الیکشن میں قومی اسبملی کی جنرل سیٹوں پر 280 خواتین کو ٹکٹ جاری کے تھے۔۔۔۔۔اعجاز خان