پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس، فردوس عاشق نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

الیکشن کمیشن نے فردوس عاشق اعوان سے 15 فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 فروری 2024 12:02

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس، فردوس عاشق نے الیکشن کمیشن سے معافی ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2024ء ) الیکشن کمیشن میں آئی پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولنگ ڈے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس کی سماعت ہوئی۔ ممبر کے پی جسٹس (ر) اکرم اللہ کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن سماعت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میں جب ووٹ کاسٹ کرنے گئی تو اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا، میں نے پرزئڈنگ آفیسر سے شکایات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ میرے نہیں سن رہے۔

ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ اگر کوئی بات نہیں سن رہا تو آپ تھپڑ ماریں گی؟۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نہیں میں نے تھپڑ نہیں مارا،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیم کی ویڈیو چلا دیں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ ساتھ میں میری دی ہوئی وڈیو بھی چلا دیں، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر آپ کی کوئی شکایات تھیں تو اور درج کراتی ، جبکہ ،پولیس حکام نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ تمام پولنگ اسٹشنرزپر پرامن پولنگ ہوئی سوائے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز کے ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر فردوس عاشق اعوان سے 15فروری تک تحریری جواب طلب کر لیا گیا۔ستحکام پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمشن کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے ، دست درازی اور کار سرکار میں مداخلت پر پاکستان استحکام پارٹی کی سینئر رہنما فردوس عاشق اعوان سمیت 10افراد کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں اے ایس آئی امجد علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این ای70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی سکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔