اللہ کے آگے جھکنابلندی اوررسول اللہؐ کی غلامی سندہے،علماء

آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف بمقام جامع غوثیہ ندول شریف میں سالانہ ایک روز عظیم الشان جشن معراج مصطفیٰﷺ وعظمت مولا علی المرتضیٰ علیہ سلام کانفرنس کا انعقاد

پیر 12 فروری 2024 15:13

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف بمقام جامع غوثیہ ندول شریف میں سالانہ ایک روز عظیم الشان جشن معراج مصطفیٰﷺ وعظمت مولا علی المرتضیٰ علیہ سلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس کی سرپرستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف صاحبزادہ پیر سید ارشد حسین گیلانی نے کی جبکہ کے کانفرنس کے مہمان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ محمد یاسر عباسی ہزاروی آف راولپنڈی تھے کانفرنس سے سا بق چئیر مین تعلیمی بورڈ میرپو رعلامہ قاضی محمد ابراہیم چشتی ، مہتمم مدرسہ سیدنا ابو تراب گوجر بانڈی سید محمد اسحاق نقوی ،سجادہ نشین آستانہ عالیہ سکندریہ پیر فیاض کاظمی،پروفیسر سید شبیر نقوی ،قاری محمد عارف عباسی، سید اسرار الحسن گیلانی، صدر انجمن تاجران سید فیصل گیلانی،مرزا آصف مغل،سیدصغیر بخاری نے خطاب کیا جب کے معروف عالمی شہرت یافتہ نعت گو شاعر و عظیم مداح رسولﷺ صاحبزادہ پیر سید الطاف حسین کاظمی نے خوبصورت انداز سے آپنے لکھے ہوئے چنیدھ کلام سے شرکاء کانفرنس کو محظوظ کیا اور مخصوص انداز سے نعت شریف و منقبت مولا علی علیہ سلام پیش کیا جہلم ویلی کے معروف ثنا خوانان سید ریاض ہمدانی، جواد شفیق مغل، ضیاء الحق چشتی اور دیگر نے نعت شریف پیش کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ پروفیسر سید شبیر نقوی نے ادا کیے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ معراج مصطفی ؐآپؐ کاایک فقیدالمثال معجزہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آخری نبیؐ کواپنے پاس عرش معلی پر بلا کر آپؐ سے ہم کلام ہوئے واقعہ معراج درحقیقت انسانیت کی معراج ہے۔

(جاری ہے)

خاتم الانبیاء رسول اللہؐ نے ارشادفرمایاکہ نمازمومن کی معراج ہے اوریہ عظیم تحفہ معراج میں ہی حاصل ہوا۔ اللہ کے آگے جھکنابلندی اوررسول اللہؐ کی غلامی سندہے۔ آزادہونے کی اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کی بندگی اوررسول اللہؐ کی اطاعت ہی دنیاوآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کواسلام کی تعلیمات پرمکمل اپنانے کی توفیق عطاء کرے علماکرام نے کہا کہ حضرت علیؓ کا کردار تربیت کا بہترین ذریعہ، حضرت علیؓ کی سیرت وکردار کی مثالیں آئندہ نسلوں کی تربیت کا بہترین ذریعہ ہے۔

مولائے کائنات کو آغوش نبوی کی پرورش و تربیت نے باب مدینة العلم کے عظیم منصب پر فائز کردیا۔آپؓ کی جرات و شجاعت تاقیامت ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ آپ کا نام سن کر دشمنانِ دین پر ہیبت طاری ہوجاتی تھی۔آپ کی ذات طریقت کے روحانی چشموں کا منبع ہے۔ولائت علیؓ کے سامنے سرجھکائے بغیر کوئی شخص ولائت کی گرد کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔

اللہ کے رسولؐ نے آپ کو پوری امت کا مولا قراردیا۔حدیث نبوی کے مطابق حضرت علیؓ کے چہرے کو دیکھنا اورآپ کا ذکر کرنا عبادت کا درجہ رکھتا ہے۔اولیائے کاملین کی تلقین کے مطابق رسول پاکؐ کی محبت و تعظیم زندگی کے ہر پہلو میں شامل ہونی چاہیے۔ حضور پاکؐ کا ادب و تعظیم صحابہ اکرام، اہل بیت، تابعین اور اسلاف کا شعار تھا۔ یہ تعظیم و محبت اس دنیا، برزخ وآخرت میں انسان کی نجات کاذریعہ ہے۔

ہمارے اندرونی خلفشار کے باعث اسلامی ریاستیں کمزور ہوئیں۔ اس کمزوری کی وجہ سے ہم آج مسجد اقصی کے بارے میں فلسطین اور غزہ کے مظلومین اور شہادتوں کے بارے میں بات نہیں کر سکتے۔ہمیں اپنے معاشرے میں سخت کلامی سے فحش گوئی سے پرہیز کرنا ہوگا۔ چادر اور چار دیواری کے تقدس اور حرمت کا خیال رکھنا ہو گا اور کوئی بھی ایسی بات نہ کریں جو تہمت و الزام تراشی کے ضمرے میں آئے اسے نہ کرنے کا اپنے آپ سے عہد کرنا ہو گا ہ سیاسی وسماجی مزہبی جماعتوں کے اکابرین وعوام علاقہ کی کثیر تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار عالیہ ندول شریف پیر سید ارشد حسین گیلانی نے برطانیہ سے شرکاء کانفرنس سے LIVE گفتگو کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد پر جملہ انتظامیہ آستانہ عالیہ غوثیہ قادریہ ندول شریف و جماعت اہل سنت کی جملہ تنظیمات ہا کے زمہ دارن کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا جبکہ اختتامی دعا صاحبزادہ پیر سید فیاض کاظمی نے کی اور شرکاء کانفرنس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔