الیکشن کمیشن نے این اے 51 اور پی پی 6 کے حتمی نتائج روک دیے

پیر 12 فروری 2024 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 51 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 6 کے حتمی نتائج کو روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے میجر ( ر) لطاسب ستی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔یاد رہے کہ این اے 51 سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ایک لاکھ 49 ہزار 250 ووٹس کے ساتھ کامیاب ہوئے تھے جبکہ پی پی 6 پر مسلم لیگ (ن)کے امیدوار بلال یامین 65 ہزار سے زائد ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے تھے۔