الیکشن کمیشن نے این اے-253 اور پی بی-9 کوہلو کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پیر 12 فروری 2024 18:16

الیکشن کمیشن نے  این اے-253 اور پی بی-9 کوہلو  کے 7 پولنگ سٹیشنوں  پر دوبارہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-253 اور پی بی-9 کوہلو کے 7 پولنگ سٹیشنوں پر جہاں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوسکی تھی، دوبارہ پولنگ کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اب ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 16 فروری 2024 کو ہوگی۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان ، آئی جی بلوچستان اور دیگر لاء انفورسنگ ایجنسیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔