وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ‘ مریم اورنگزیب

خواجہ آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے‘مرکزی سیکرٹری اطلاعات

پیر 12 فروری 2024 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس )پر ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ وزیراعظم کے امیدوار کا نام ابھی طے نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں اور سیاسی مشاورت کے نتیجے میں یہ نام متفقہ طور پر طے کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ضمن میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، بات چیت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شہبازشریف وزیراعظم کے لئے مسلم لیگ کے امیدوارہوں گے۔