Live Updates

قلات، مولانا عبدالغفورحیدری بھاری اکثریت سے کامیاب، فارم 49 جاری

پیر 12 فروری 2024 22:25

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) این ای261 قلات مستونگ کم سوراب سے جمعیت علما اسلام کے امیدوار سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھاری اکثریت سے کامیاب، فارم 49 جاری کردیا گیا، بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار اختر جان مینگل دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب ثنااللہ خان زہری تیسرے نمبر پر رہے، تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسر NA261 نثار احمد چھلگری نے نتائج جاری کی جسکے مطابق جمعیت علما اسلام کے امیدوار این اے 261 قلات مستونگ کم سوراب سے مولانا عبدالغفور حیدری 31713 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار اختر جان مینگل 27465 ووٹ لیکر دوسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نواب ثنااللہ خان زہری 24269 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات