/الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کے 7 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ ری پولنگ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پیر 12 فروری 2024 22:50

7کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 253 اور پی بی 9 کوہلو کے 7 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ ری پولنگ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اس حلقے میں این اے 253 میں آزاد امیدوار میاں خان بگٹی پہلے نمبر جبکہ پی بی 9 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ خان مری پہلے نمبر پر تھے تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 253 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 09 کے 7 پولنگ اسٹیشنوں میں دوبارہ پولنگ کرنے کا نوٹیفکشن جاری کردیاہیری پولنگ 7 پولنگ اسٹیشن میں کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 8260 سے زائد ہے رجسٹرڈ ووٹرز میں 4280 سے زائد مرد اور 3970 سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں 16 فروری کو 7 پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ پولنگ ہوگی حلقہ پی بی 09 کوہلو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر نصیب اللہ مری پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار نواب زادہ گزین خان مری دوسرے نمبر پر ہیں این اے 253 میں آزاد امیدوار Cمیاں خان بگٹی پہلے نمبر پر ہیں۔