بلو چستان کی تر قی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ، نوابزادہ جمال رئیسانی

منگل 13 فروری 2024 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) کو ئٹہ این اے 264سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلو چستان کی تر قی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ،این اے 264 کے عوام نےمجھے ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے میں ان کا دل سے مشکور ہوں ۔انہوں نے منگل کے روز میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ نوجوانوں کو با اختیار بنایا جا ئے تا کہ نوجوان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کر یں۔ بلو چستان کے مسائل بے شمار ہے ، صو بے میں قیام امن اور صو بے کی بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانا او لین تر جیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 25سال کے عمر میں پورے پاکستان میں کم عمر ترین سیاست دان اور پارلیمنٹرین کا اعزاز مجھے حاصل ہے جو ذمہ داری عوام نے مجھے دی ہے ان پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے ۔