لاڑکانہ میں تین افراد کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے،معظم عباسی، مولانا ناصر محمود

منگل 13 فروری 2024 22:19

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) این اے 196 جے یو آئی امیدوار مولانا ناصر محمود سومرو اورپی ایس 12 جی ڈی اے کے امیدوار معظم علی عباسی نے کہا ہے کہ اقتدار ہر وقت نہیں رہتا ہے،اسی سوچ کے تحت قدم بڑھا کر چلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر میں تین افراد قتل ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،اس واقعہ پر پولیس کو منصفانہ تحقیقات کرنی چاہیے اور تین افراد کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :