الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 13 فروری 2024 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ سٹیشنوں پر امن وامان کی خراب صورتحال اور پولنگ نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اب ان پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ 17 فروری 2024 کو ہو گی۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا، آئی جی خیبر پختو نخوا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔