پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ اور محمود عالم جاموٹ نے انتقامی سیاست کا آغاز کردیاہے ،علامہ اورنگزیب فاروقی

بدھ 14 فروری 2024 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ اور محمود عالم جاموٹ نے انتقامی سیاست کا آغاز کردیا ہے، این اے 230 ملیر سے دھاندلی سے جیتنے والے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ اور رکن صوبائی اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے اپنے ہی حلقہ علی اکبر شاہ گوٹھ، جمعہ گوٹھ، الیاس گوٹھ، مظفرآباد کالونی، شیرپاؤ کالونی کے عوام کا جینا محال کردیا ہے، ان علاقوں کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی وجہ سے پانی سے محروم کردیا گیا ہے، سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی اور مولانا سید محی الدین شاہ نے پریس کانفرنس میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ آغا رفیع اللہ اور محمود عالم جاموٹ کی طرف سے باقاعدہ عوام کو کہا جارہا ہے جب ہمیں ووٹ نہیں دیئے تو ہم پانی بھی نہیں دیں گے، دھاندلی سے جیتنے والے ذاتیات پر اتر آئے ہیںرفیع اللہ اور جاموٹ اور ان کے کارندے اپنا قبلہ درست کریں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ضلع ملیر کی عوام کو لیکر احتجاج یا دھرنے پر مجبور ہوجائیں، پیپلز پارٹی نے گزشتہ 15 سالوں میں پورے سندھ کو صرف تباہی کی طرف ہی دھکیلا ہے، خود آغا رفیع اللہ نے بھی پچھلے پانچ سال میں اپنے حلقہ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروائے اور نہ ہی اہلیان ضلع ملیر کو انکا حق دیا، ظلم بالائے ظلم تو یہ ھیکہ عوامی مینڈیٹ نہ ملنے پر عوام کو اپنے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عوامی نمائندہ بن کر عوام کی خدمت کے بجائے حلقہ کی عوام کو انتقام کا نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔