قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈی آئی خان کے 6 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ 17 فروری کو ہوگی

بدھ 14 فروری 2024 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2024ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 ٹانک و ڈی آئی خان کے 6 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ 17 فروری کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخواکے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای43 ٹانک و ڈیرہ اسماعیل خان کی6 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ 17 فروری کو ہوگی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے بتایاکہ امن و امان کی ابتر صورت حال کے پیش نظر پولنگ نہیں ہوئی تھی۔ اس حوالے سے چیف سیکرٹری ، آئی جی خیبر پختونخوا اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ۔