Live Updates

پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں،صفیہ بلوچ

جمعرات 15 فروری 2024 22:53

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2024ء) پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ کی رہنما و نامور سماجی شخصیت ایڈوکیٹ صفیہ بلوچ نے کہا ہے پاکستان کی باشعور عوام نے مختلف ہتھکنڈوں و حربوں کے باوجود ملک میں تبدیلی کیلئے ایک بار پھر پی ٹی آئی امیدواروں کو کامیاب کراکے مخالفین کو واضح ثبوت دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے مشن کرپشن سے پاک نیا پاکستان پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں عام انتخابات میں پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی خدمات کسی تعریف کی محتاج نہیں ہے خواتین ورکرز نے دن رات پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کیلئے محنت کی جس پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کے دوران سکھر اضلاع میں پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں کو حصہ بننے والی خواتین ورکرز کے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں پی ٹی ائی لیڈیز ونگ کی ثمینہ ،تحسین پہنور ،عقیلہ ناز ،فردوس بیگم ،شاہدہ ،خالدہ پٹھان و دیگر کارکنان نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کے دوران خواتین ورکرز نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان و دیگر قیادت کی جانب سے الیکشن کے بعد کئے جانے والے حالیہ فیصلوں کو قبول کرتے ہوئے پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے سمیت عوامی خدمت جاری رکھنے کے عزم و عہد کا اظہار کیا ،تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ کی رہنما و نامور سماجی شخصیت ایڈوکیٹ صفیہ بلوچ نے تمام خواتین ورکرز بلخصوص اپنے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پارٹی کا مشن ،عوامی حقوق و ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا اور پارٹی قیادت کے ہر حکم کی تعمیل کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن میں کامیابی عوام کی کامیابی ہے اور جو اعتماد عوام نے کیا ہے انشاء پارٹی قیادت اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریگی انہوں نے خواتین کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ پی ٹی آئی کے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردا ادا کریں۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات