این اے 57 راولپنڈی،سیمابیہ طاہر کی درخواست قابل سماعت قرار، آر او ذاتی حیثیت میں طلب

جمعرات 15 فروری 2024 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 57 راولپنڈی سے آذاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

آزاد امیدوار سیمابیہ طاہر کی عذرداری درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی کمیشن نے کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر نے رپورٹ بھجوا دی ہے۔

وکیل سیمابیہ طاہر نے موقف اپنایا کہ 336 میں سے 317 پولنگ سٹیشنز پر سیمابیہ طاہر کامیاب ہوئیں، ہمارے پر 333 پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں، سیمابیہ طاہر 51 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہورہی تھیں، ار او کی رپورٹ میں لکھا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران ہمیں شامل نہیں کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے کہا کہ قانون کے مطابق تمام فریقین کی موجودگی میں نتائج مرتب کیے۔