الیکشن کمیشن، این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز کی انتخابی تاریخ تبدیل

جمعرات 15 فروری 2024 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) الیکشن کمیشن نے این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشنز کی انتخابی تاریخ تبدیل کردی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 43 ٹانک کے 6 پولنگ اسٹیشننز پر پولنگ 17 کے بجائے 19 فروری کو ہوگی۔الیکشن کمیشن نے این اے 43 کے ریٹرننگ افسر کو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔یاد رہے کہ این اے 43 پر آزاد امیدوار داور کنڈی 824 ووٹوں سے مولانا اسعد محمود سے الیکشن جیتے تھے۔