Live Updates

نواز شریف ،نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات

اتحادیوں سے بات چیت سمیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی پوزیشن بارے بات چیت ہوئی‘ذرائع کچھ دیر بعد مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں،شریف برادران کی ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں سے بھی مشاورتی میٹنگ

جمعرات 15 فروری 2024 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان جاتی امرا ء میں ون آن ون ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نامزدگی کے بعد شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف سے دوسری ملاقات ہوئیجس میں اتحادیوں سے بات چیت سمیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی پوزیشن بارے بات چیت ہوئی ۔ذرائع کے مطابق کچھ دیر بعد مریم نواز بھی ملاقات میں شریک ہوئیں۔شریف برادران کی ملاقات کے بعد لیگی رہنمائوں سے بھی مشاورتی میٹنگ ہوئی۔مریم نواز نے شہباز شریف کو صوبائی انتظامی مشینری سے ملاقاتوں بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات