لاہورہائیکورٹ نے پی ایس ایل کی سکیورٹی سے متعلق اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں
جمعہ 16 فروری 2024 15:41
(جاری ہے)
جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پی ایس ایل کے باعث لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوجاتا ہے، سٹرکوں پر ٹریفک جام ہوجاتی ہے۔
قبل ازیں سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وکیل کیفے نے کہا کہ جوہر ٹایون والے کیفے پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں، ڈیڈ لائن کے لیے ایک گھنٹے کا وقت بڑھا دیا جائے، جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ایس ایل دوبارہ شروع ہو رہا ہے، دوبارہ سے پچھلے سالوں کی طرح سب کچھ خراب ہو رہا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس پر درخواست دائر کریں، میں اسٹے دے دوں گا۔جس پر ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ میں پیر کو اس حوالے سے درخواست دائر کر دوں گا، اس کے علاوہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ ای)کے وکیل نے کہا کہ ہم نے معاہدہ کیا تھا کہ ایک درخت کاٹنے کے بدلے میں 3نئے درخت لگانے ہوں گے، اب تک 300درخت اس معاہدے کے تحت لگ چکے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں رانگ پارکنگ کے حوالے سے بھاری جرمانے کیے جائیں، سوشل میڈیا پر گھروں میں پودے لگانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہیٹ ویو اور اسموگ کی روک تھام کے لیے میڈیا پر اشتہار چلانے چاہیے۔بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب
-
پاکستان نے آئرلینڈ کو باآسانی شکست دے کر سیریز جیت لی
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ توڑ دیا
-
لیونل میسی نے سعودیہ پر امریکا کو ترجیح کیوں دی؟
-
ٹیسٹ اسٹیٹس نہ رکھنے والے ملک کے کرکٹر نے آئی سی سی پلیئرآف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا
-
سیریز جیتنے کیلئے پاکستان کو ہدف مل گیا
-
تیسرا ٹی ٹونٹی ، آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی سکیورٹی ہیڈ کی پی سی بی حکام سے چیمپئنز ٹرافی کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
-
قومی ہاکی ٹیم (کل ) وزیراعظم کی مہمان بنے گی
-
آسٹریلیا کا پاکستان کے بعد بھارت کیخلاف سیریز میں بھی فین زونز بنانے کا فیصلہ
-
راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.