مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی طرف سے مسلم لیگ کی انتخابات میں شاندار کامیابی پر قیادت کومبارکباد

جمعہ 16 فروری 2024 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کا اجلاس مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر عزیزہ سعید کی صدارت میں مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہوا جس میں جنرل سکرٹری ثناء رزاق،سمیہ طارق، نازیہ ہمایوںجوائنٹ سیکرٹری ،شگفتہ فاروق نائب صدر لاہور ،شعبہ خواتین کی رہنما،سمیرا ملک، اقبال بی بی،غلام جنت سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی عہدیداران نے پاکستان مسلم لیگ کی انتخابات میں قومی اسمبلی کی3اور صوبائی اسمبلی کی 8نشتوں پر امیدواروں کی شاندار کامیابی پر چوہدری شجاعت حسین، چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب ، چوہدری سالک حسین ایم این اے کو مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیزہ سعید جنرل سیکرٹری مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے ملکی استحکام کیلئے حکومت سازی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک اس وقت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اپنے منشور کے مطابق حکومت میں شامل ہوکر عوام کی خدمت اورملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کرے گی۔موجودہ حالات میںتمام سیاسی جماعتوں کو اپنے مفادات کو پس پشت ڈال کرملک کیلئے غیر معمولی فیصلے کرنا ہونگے۔انہوںنے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں بجلی گیس بلوں کی ادائیگی کرنا محال ہوگئی ہے ۔بجلی گیس بلوں میں ریلیف ،روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے مہنگائی کے عفریت کو قابو پانا ازحد ضروری ہی ۔