موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیاسی مینڈکوں پر زکام کی کیفیت ہے، سینیٹر وقار مہدی

سندھ کے عوام غوث علی شاہ ارباب رحیم،' لیاقت جتوئی کی اصلیت بخوبی جانتے ہیں، بیان

ہفتہ 17 فروری 2024 15:54

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2024ء) جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیاسی مینڈکوں پر زکام کی کیفیت ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ سندھ کے باشعور عوام نے سیاسی بہروپیوں کو شکست فاش دیدی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام غوث علی شاہ ،ارباب رحیم ،لیاقت جتوئی کی اصلیت بخوبی جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

'سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ پیر پگارہ کیلئے عزت ہے امید ہے وہ بھی اپنے رتبہ کو ملحوظ خاطر رکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پیر پگارہ کے مرید سیاسی طور باشعور ہو چکے وہ نذرانہ دیتے ہیں انہیں ووٹ نہیں دیتے ۔سینیٹر وقار مہدی نے کہاکہ سندھ کے عوام کا مقبول نعرہ ہے، نہ میر جو نہ پیر جو ووٹ بلاول بھٹو بینظیر جو۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو ترقی کی راہ پے گامزن کرکے اور عوام کی خدمت کرکے الیکشن جیتا ہے۔