Live Updates

پی ٹی آئی ایک اور 9مئی کرنے کی سازش کر رہی ہے ،سابق کمشنر کا بیان9مئی پارٹ ٹو کی طرف پیشرفت کی بنیاد ہے،(ن) لیگ

پاکستان کے خلاف ساری سازش بیرون ملک بیٹھ کر کی جارہی ہے ، نگران حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار کر رہی ہے وفاق اور صوبائی حکومتیں بلوائیوں اور جتھوں کو روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کریں ،یہ پاکستان کے سول سٹرکچر پر حملہ آور ہو رہے ہیں اگر کچھ ہوا تو ناکامی کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہو گی ، یہ سیاسی لوگ نہیں یہ بلوائی ہیں ،یہ حملہ آور ہو ں گے کیونکہ یہی ان کا طریقہ واردات ہے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر نے واٹس ایپ گروپ میں سب کو مطلع کیا لیاقت چٹھہ پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں،تحقیقات کی جائیں کیا آر اوز اور ڈی آر اوز ، ان کی فیملیوں کی تصاویر لگانا دہشتگردی نہیں ،دھمکا کر لیاقت چٹھہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے سینئر رہنما ملک محمد احمد خان، عطا اللہ تارڑ ، عظمیٰ بخاری کی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس

اتوار 18 فروری 2024 15:45

�اہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور 9مئی کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان 9مئی پارٹ ٹو کی طرف پیشرفت کرنے کی بنیاد ہے ،پاکستان کے خلاف ساری سازش بیرون ملک بیٹھ کر کی جارہی ہے، نگران حکومت کیا دیکھ رہی ہے کس چیز کا انتظار کر رہی ہے، وفاق اور صوبائی حکومتیں ان بلوائیوں اور جتھوں کو روکنے کے لئے پیشگی اقدامات کریں ،انہوںنے پاکستان کی سیاست پر حملہ کیا ، پارلیمنٹ کو متروک کیا ، عدلیہ پر حملہ کیا ، معیشت پر حملہ کیا ، افواج پاکستان پر حملہ کیا اور اب یہ پاکستان کے سول سٹرکچر پر حملہ آور ہو رہے ہیں ،یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ عوام کا الیکٹرول پراسس سے ایمان اٹھا دو ، نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے تشدد کا راستہ اختیار کرو ، حکومت سے مطالبہ ہے ان کی سرکوبی کریں ان کو روکیں ان کا تدارک کریں ، اگر کچھ ہوا تو ناکامی کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہو گی ، یہ سیاسی لوگ نہیں یہ بلوائی ہیں بلوائی جتھہ بند ہو رہے ہیں یہ حملہ آور ہو ں گے کیونکہ یہی ان کا طریقہ واردات ہے ، نگران وزیر اعظم ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جاگیں،میں متنبہ کر رہا ہوںحکومت نے ان کا تدارک نہ کیا ،ان کو نہ روکا تو یہ ریاست پاکستان کابڑا نقصان کریں گے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر ارسلان نے سب گروپس میں میسج فارورڈ کرنے کا کہا، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ورکر نے واٹس ایپ گروپ میں سب کو مطلع کیا کہ لیاقت چٹھہ پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں،کیا آر اوز اور ڈی آر اوز ، ان کی فیملیوں کی تصاویر لگانا دہشتگردی نہیںہی ، اس کے ذریعے آر اوز، ڈی آر اوز اور ان کی فیملیوں کوزندگی کا خطرہ لا حق ہو گیا ہے ،آر اوز اور ڈی آراوز کو دھمکا کر لیاقت چٹھہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیاقت چٹھہ نے پریس کانفرنس سے قبل میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی ، ان کے رابطوں کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کی جارہی ہے جس کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنمائوں ملک محمد احمد خان، عطا اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سوشل ورکر ارسلان خالد کے مبینہ وٹس ایپ میسجز کے سکرین شارٹس بھی میڈیا کو دکھائے گئے ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھے خوف ہے کہ ایک اور نو مئی بنانے کی کوشش ہو رہی ہے ،یہ معاملہ اس حد تک زیادتی پر مبنی ہے کہ انہوں نے نو مئی سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں انہوں نے پاکستان کے ساتھ بد ترین زیادتی کی ہے اس میں پاکستان کی سیاست کے خلاف سازش تھی ، معیشت کے خلاف ،افواج پاکستان کے خلاف سازش تھی ،یہ سازش کہیں رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، ایک ہیجان برپا ہے ، بیرون ممالک سے پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس کے ذریعے ایک نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے ،آر اوز ، ڈی آر اوز اور ان کی فیملیوں کی تصاویر لگا کر نو مئی جیسے واقعات کو دہرانے کی سازش ہو رہی ہے ، اس اقدام سے ان کوزندگی کاخطرہ لا حق کیا جارہا ہے ، آر او ز اور ڈی آر اوز کے خاندانوں کو تھریٹ کیا جارہا ہے ، جس طرح کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے یہ بغیر ا ڈیزائن نہیں ہے ، جو پراپیگنڈا کیا جارہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے یہ اسی سازش کی کڑی ہے جس کو ہم پہلے سے دیکھتے آرہے ہیں ، ہم نے ان کی عدالت کے خلاف، ریاست کے خلاف ، سیاست کے خلاف سازش دیکھی ِیہ ماننا پڑ گا کہ پی ٹی آئی کی ایک تاریخ ہے کہ یہ انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتی ،حکومت میں ہو ںتب بھی تسلیم نہیں کرتے ، ڈسکہ کا الیکشن سب کو یاد ہوگا ۔

یہ معاملہ اس وقت جسٹس (ر) عمر عطا بندیال کی عدالت میں تھا جس پر سوشل میڈیا پرمہم چلی تھی اورعمر عطا بندیال ، ان کی فیملی ،بچوں اور خواتین کے نام اور تصاویر لگا کر تھریٹ مہم چلائی گئی ، ایسے حالات میں سپریم کورٹ فیصلہ کیسے دے گی ، اگر الیکشن کمیشن میں اعتراضاات اٹھائے گئے تھے تو ایسے حالات میں وہاں فیصلے کیسے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے الیکشن کمیشن سے افضل خان نامی کردار کھڑا کیا تھا اور اب اسی طرح ایک موصوف کمشنر پنڈی کو سامنے لایا گیا ۔

کمشنر کسی بھی مرحلے پر نہ آر او رنہ ڈی آر او ہوتا ہے ، اس کا الیکشن کے کسی مرحلے سے کوئی تعلق نہیںہوتا ، اس کا الیکشن کے انعقاد سے ،نتائج سے مرتب تک کوئی براہ راست تعلق نہیں ہوتا، ان کی آر او ز اور ڈی آر اوز کی سپر وائزری پوزیشن بھی نہیں ہے ۔ عدلیہ اور ایگزیکٹو سے آنے والوں کو الیکشن کمیشن ریگولیٹ کرتا ہے اور ان کا احتساب بھی الیکشن کمیشن کر تا ہے کیونکہ وہی ان کا ریگولیٹر ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑی خوفناک مہم شروع کی گئی ہے ،آر اوز اور ڈی آر اوز ، ان کی فیملی کی تصاویر لگا کر ان کی زندگی کو خطرہ لا حق کر دیا گیا ہے ، ایسا ہی نو مئی سے قبل بھی کیا گیا تھا،یہ انتشاری رویے سے باز نہیں آرہے ،نو مئی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جس دن افواج پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا کر لوگوں کو پر تشدد مظاہرین میں تبدیل کیا گیا اور ان کے ذریعے حملے پر کرائے گئے ،ملک بھر میں ہدف بنا کر ملٹری تنصیبات پر حملے کرائے گئے ۔

ائیر بیسز پر حملے ہوئے ،بینک جلائے گے ،ایمبولینس جلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آر اوز ، ڈی آر اوز ریاست کے ملازم ہیں آپ ان کو تھریٹ کر رہے ہیں ،کارکنان کو کہہ رہے ہیں باہر نکلیں ان کو روکیں ان کے دفاتر پر حملے کریں ، گھروں پر حملے کرنے کے لئے اکسا رہے ہیں۔ نگران حکومت کو متنبہ کر رہا ہوں اس کا تدارک کریں ،ریاست کے ہر ملازم کی وفاداری غیر مشروط پر ریاست کے ساتھ ہوتی ہے ،کسی سیاسی جماعت یا انتشار کرنے والے گروہ کے ساتھ نہیں ہو سکتی ،یہ چاہتے ہیں کہ ریاست کے ملازمین کو تھرٹ کر دیں ان کی حفاظت سے متعلق ان کی زندگی سے متعلق خطرناک صورتحال پیدا کریں ، حکومت وقت کس لمحے کا انتظار کر رہی ہے ،اس کے نتائج بڑے خوفناک ہوں گے ، اس لئے آپ کو پیشگی دیکھنا اورسمجھنا چاہیے ۔

ایک شخص کے کردار سے متعلق پہلے ہی سب کو معلوم ہے ۔نو مئی کے بعد آج پھر اسی طرز پر نفر ت انگیز مہم چلا رہی ہے اور یہ بیرون ممالک سے چل رہی ہے ، ریاست کی مشینری سے درخواست کروں گا جس طرح رات سے ایک معاملہ شروع ہو اہے اس صورتحال کا تدارک نہ کیا گیا کنٹرول نہ کیا تو حالات بہت خوفناک ہو جائیں گے،سوشل میڈیا اکائونٹس کو باہر سے بیٹھ کر چلا یا جارہا ہے ، یہاں پر پی ٹی آئی کے ٹرولرز نفرت پر مبنی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

آپ چیف جسٹس پاکستان پر بلا جواز الزام لگا رہے ہیں، اس کا کوئی ثبوت تو دیں ، یہ معاملہ بغیر ایجنڈے کے نہیں ہے یہ نو مئی پارٹ ٹو ہے ،ملک کے خلاف جو بھرپور طریقے سے آگ لگانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے یہ اسی کی ایک کڑی ہے جس کا تسلسل آگے بڑھایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوںنے پاکستان کی سیاست پر حملہ کیا ، پارلیمنٹ کو متروک کیا ، عدلیہ پر حملہ کیا ، معیشت پر حملہ کیا ، افواج پاکستان پر حملہ کیا اور اب یہ پاکستان کے سول سٹرکچر پر حملہ آور ہو رہے ہیں ۔

یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ عوام کا الیکٹرول پراسس سے ایمان اٹھا دو ، نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے تشدد کا راستہ اختیار کرو ، پہلی بار نہیں ہے کہ یہ تشدد کا راستہ اختیار کر رہے ہیں، ان کی چودہ اگست دو ہزار چودہ سے تاریخ ہے ، ان کی گھیرائو جلا ئو اورآگ لگانے کی تاریخ ہے ،ان کے پر تشدد واقعات کی طویل فہرست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں ان کی سرکوبی کریں ان کو روکیں ان کا تدارک کریں ، اگر کچھ ہوا تو ناکامی کی ذمہ داری نگران حکومت پر عائد ہو گی ، یہ سیاسی لوگ نہیں یہ بلوائی ہیں بلوائی جتھہ بند ہو رہے ہیں یہ حملہ آور ہو ں گے کیونکہ یہی ان کا طریقہ واردات ہے ۔

انہوںنے کہا کہ میں پہلے ففتھ جنریشن وار کو نہیں مانتا تھا ،بیرونی آقائو ں نے انہیں صلاحیت دے کر لانچ کیا ہے ، راہزن کو رہنما کے لبادے میں سامنے لایا گیا ، اسے جو ٹول دیا گیا ہے اس کے آپریٹرز باہر بیٹھے ہیں ،ریاست کے سٹرکچر دوسرا نو مئی جیسا دوبارہ حملہ کرنا چاہے ہیں ، نگران وزیر اعظم ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جاگیں،میں متنبہ کر رہا ہوںحکومت نے ان کا تدارک نہ کیا ،ان کو نہ روکا تو یہ ریاست پاکستان کابڑا نقصان کریں گے، یہ عناصر قابل گرفت ہیں ،اگر آپ نے ایکشن نہ کیا انہیں چھوٹ دی گئی تو نو مئی جیسے ہونے والے واقعے کے آپ ذمہ دار ہوں گے،اس کا بہت خوفناک انجام ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں ارسلان خالد کی انکوائری کرائی جانی چاہیے ، کمشنر راولپنڈی پریس کانفرنس سے پہلے میاں اسلم اقبال سے پہلے ملے ، مطالبہ کرتے ہیں ان تمام معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ارسلان بیٹے نے گروپ میں شیئر کیا کہ کمشنر راولپنڈی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں ، پھر کہا گیا کہ صحافیوں کو بھی رابطے رکھیں ، پھر یہ کہا گیا کہ ٹرینڈ چلانے لگے ہیں ساڈاحق ایتھے رکھے۔

کمشنر راولپنڈی کا آٹھ دن بعد ضمیر جاگا اور انہوں نے خود کشی کی کوشش کو ترک کیا کہ میں دھاندلی کو ایکسپوز کروں گا ، آپ نہ تو آر اوہیں نہ ڈی آر او ہیںپھر دھاندلی کہاں ہوئیں، کسی الزام کا کوئی دستاویزی یا ویڈیو ثبوت ہے ،جس دن دھاندلی ہو رہی تھی اس دن آپ سوئے ہوئے تھے اس دن رات کہتے میں استعفے دیا رہا ہوں ،ریٹائرمنٹ سے چند پہلے اور جب پروموشن بورد کا اجلاس ملتوی ہو جاتا ہے تو آپ کو استعفے کا خیال آیا ۔

انہوں نے کہا کہ آر اوز ، ڈی آر اوز کی تصاویر چلانا کیا دہشتگردی نہیں ہے ، یہ ان کو تھریٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرضی کے نتیجے لے سکیں ۔ جہاں انہوں نے نشستیں جیتی ہیں وہاں شفافیت ہے اور جہاں ہارے ہیں وہاں دھاندلی ہے ،یہ کام اب بند کر دیں، جہاں جیتے ان آر اوز کی تصاویر کیوں نہیں لگاتے ، اب آپ کا جھوٹا بیانیہ نہیں بکے گا، جہاں آپ جیت رہے ہیں وہاں فتح کا جشن ہے اورجہاں ہا رجائیں وہاں دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں، یہ منصوبہ بندی کے تحت انتخابات کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں ،یہ ڈیجیٹل دہشتگردی چاہتے ہیں ،یہ چاہتے ہیں نو مئی جیسا ایک اور حملہ کرکے ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیں۔

نگران حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس پر سخت سے سخت ایکشن لیں ، آر اوز کو تھریٹ کیا گیا ہے ، ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ پاکستان کی ریاست کے خلاف سیاست قابل قبول نہیں ہے ،لیاقت چٹھہ کے کردار کی پوری تحقیقات ہونی چاہئیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کا رواج بن گیا ہے یہ ہر کسی کی کردار سازی کرکے دھمکیاں دیتے ہیں ۔اگر آپ عمران خان کے فاشسٹ نظریہ کے ساتھ ہیں تو آپ عزت دار ہیں آپ کو پروموٹ کیا جائے گا اور کچھ نہیں کہا جائے گا ،جو آپ کے خلاف کھڑا ہو وہ پاکستان میں نہیں رہ سکتا ، ایسا تو کسی بنانا ریپبلک میں بھی نہیں چل سکتا ، آپ لیاقت چٹھہ بن جائیں تو ٹھیک ہیں نہ بنیں تو آپ کی پاکستان میں جگہ نہیں ہے ، پہلے ان کے پیارے افضل تھے اب لیاقت چٹھہ کی صورت میں پیارے افضل ٹو آ گئے ہیں ، ان کی پیارے افضل کی سٹوری 2013میں بھی نہیں بکے تھی۔

یہ کہتے ہیں ہماری بات نہ مانی گئی تو خدانخواستہ 1971ہو جائے گا ، پاکستان ا ن کی دہشتگردی پر مبنی سیاست کا قطعی متحمل نہیں ہو سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات